Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پاکستان کو چین سے ڈھائی ارب ملنے کا امکان

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو آئندہ ہفتے ڈھائی ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، جس کے بعد چین پاکستان کو کمرشل قرضہ فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق کمرشل قرضہ ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔

وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )کے ساتھ بھی پاکستان کے رابطے جاری ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی کے بھی روشن امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں چین سے ملنے والے قرضے سے متعلق کہا تھا کہ چین سے قرضہ ملنے کی خبر خوش آئند ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tM7YrPO

Post a Comment

0 Comments