Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

قومی احتساب بیورو کےنئےسربراہ کےلیےایک اور اہم نام سامنے آگیا

قومی احتساب بيورو کے نئے سربراہ کيلئے جسٹس ريٹائرڈ مقبول باقر کا نام بھی سامنے آگيا۔

سماء کے نمائندہ خصوصی عثمان خان نے بتایا کہ مقبول باقرکا نام پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے تجويز کيا گيا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز شریف نے چیئرمین نیب کے لیے فواد حسن فواد کا نام دیا تھا تاہم نیب میں کیسز ہونے کی وجہ سے فواد حسن فواد کے نام پر اتفاق نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بشیر میمن کےنام پر آصف زرداری متفق نہیں ہیں اور مزید ناموں پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرقانون نے بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کا اختیار چیئرمین سے لےکر باقاعدہ طریقہ کار بنایا گیا ہے اور اب ریٹائرڈ ججز کو نیب میں تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

انھوں نے بتایا کہ پہلے نیب اعلامیہ جاری کرکے ملزم کو بدنام کرتا تھا تاہم اب نیب تفتیش کے دوران کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کرسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں البتہ نیب کو سیاسی مقاصد اور کردار کشی کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے ڈیڈلاک آجاتے تھے تاہم اب چیئرمین نیب کا عہدہ ناقابل توسیع ہوگا اورموجودہ چیئرمین 2 جون کو ویسے بھی فارغ ہوجائیں گے اور نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/vwySLJ9

Post a Comment

0 Comments