Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

دیکھتا ہوں کون آج اجلاس سے روکتا ہے،پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے دوٹوک لہجے میں کہا ہے کہ دیکھتا ہوں کہ کیسے اجلاس نہیں ہونے دیا جائے گا، دیکھتا ہوں کون اجلاس روکتا ہے۔

سما سے خصوصی گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا کہ ان پاب بیٹے ( شہباز اور حمزہ ) کے پاس بندے پورے نہیں ہیں، الیکشن کمیشن نے بہت اچھا کام کیا ہے، اس وجہ سے ان کے لوٹے ختم ہوگئے ہیں، یہ رات سے لگے ہوئے، ملازمین کے گھروں میں یہ جاتے رہے ہیں، سارے ملازمین اسمبلی جائیںگے۔

اسمبلی کے اندر اور باہر تعینات اہل کاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اب کیا اسمبلی کو پولیس چلائے گی؟، یہ ساری پارلیمنٹ اور اسمبلی ممبران کی توہین ہے، ان کے پاس نمبر گیم پورے ہیں تو سامنے آئیں، کیسے اجلاس نہیں ہونے دیا جائے گا دیکھتا ہوں کون روکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کے لوگ بھی آ رہے ہیں، صورت حال دیکھنے، شریفوں کے چہرے سامنے آگئے ہیں، یہ لوگن اسٹاف کے گھروں میں جا کر توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/cNAWwZp

Post a Comment

0 Comments