وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت دیوالیہ ہونے جا رہی تھی، جس سے اب ملک نکل جائے گا، اہم فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں جن پر قوم کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، پچھلی حکومت کے دور میں بدترین کرپشن ہوئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/E3NHPFw
0 Comments