Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب لوکل گورنمنت ایکٹ 2022 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ايکٹ 2022 کا گزٹ نوٹيفکيشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت تقرریوں اور تبادلوں کے اختیارات سیکرٹریز سے لے کر منسٹر لوکل گورنمنٹ کو دے دیئے گئے ہیں۔

2021 میں ق لیگ کی تجویز پر دو اضلاع کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا تھا وہ بھی دے دیا گیا ہے، اور اب 11 کے بجائے 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنزہوں گی۔

نئے ایکٹ میں گجرات اور سیالکوٹ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے درجے سے نکال دیا گیا ہے، جب کہ بلدیاتی ایکٹ کے مطابق مقامی حکومتیں 2022 میں ہونے والی نئی مردم شماری کے بعد مقررہ علاقے کی حدبندیاں کرنے کی مجاز ہوں گی۔

ایکٹ میں لاہور کو بھی میٹرو پولیٹن کا درجہ دیا گیا ہے، میٹرو پولیٹن اور میونسپل کارپوریشن اپنی جائیدادوں کی رپورٹ تشکیل دیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہری علاقوں کو بھی میٹرو پولیٹن اور میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ جب کہ دیہاتی علاقوں کو ڈسٹرکٹ کونسل کا نام دیا گیا ہے۔

نئے ایکٹ میں 25 ہزارسے ڈھائی لاکھ والے ضلع کو ميونسپل کميٹی کا درجہ ديا گيا ہے، جب کہ ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع کو ميونسپل کارپوريشن کا درجہ حاصل ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/lGXLA9C

Post a Comment

0 Comments