Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حکومت کوجومشکل فیصلےکرناتھےوہ ہوچکے،مفتاح اسماعیل

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ حکومت کو آئندہ بھی کوئی مشکل فیصلے کرنےہوئے تو کریں گے تاہم ابھی ہم نے جو مشکل فیصلے لینے تھے وہ لے چکے ہیں اور وزیراعظم نے اس حوالے سے سپورٹ کیا۔

اسلام آباد میں منگل کو ٹرن راؤنڈ کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ جلد قوم کواچھی خبر دوں گا اور پاکستان کوجلدخود انحصاری کی طرف لےجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو خود کفیل بننا ہے تو اس میں پاکستانیوں خصوصاً امیروں کو حصہ ڈالنا ہوگا۔ 10 سال میں اکنامک گروتھ کی جانب چلے جائیں توہدف حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اورآٹھویں قسط کو ملادیاہے،اگر آپ کو دوسرے ممالک سے قرض لینا ہے تو خود داری کی بات نہ کریں۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی بتادیا کہ ملک میں 4 بڑے بڑے خسارے کے بعد پانچویں کے لیے تیار نہیں تھے کیوں کہ ماہانہ 120 ارب روپے خسارے کا سامنا تھا۔

ٹیکس معاملات سے متعلق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ غریب ترین پاکستانیوں کو وزیراعظم نے مشکل حالات میں یاد رکھا تاہم اب امیروں پرٹیکس لگاہےتووزیراعظم اوران کےبیٹےبھی ٹیکس دینگے،پورےملک کےدکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لارہےہیں۔

وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں بلڈرز،کارڈیلرز اور فرنیچروالوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا تاہم زراعت کے بیج اورسولر پینل پرسے ٹیکس ہٹادیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ اگر پٹرول پرسبسڈی جاری رہتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا تاہم فخر اس بات پر ہے کہ قوم نے حکومت کی مشکل کو سمجھا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ اس سال ٹیکس اور لیوی کی مد میں 33 فیصد زیادہ رقم لیں گے،یہ بہترین عمل ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tAaOWcN

Post a Comment

0 Comments