آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین معاہدے کی خبریں آتے ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 210 روپے ور 49 پیسے کا ہوگیا۔ جب کہ بدھ 22 جون کی صبح موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 213 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
اس سے قبل منگل 21 جون کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی بے قدر کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر 212روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا تھا۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایم ایف سے مالی فنڈ پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی خبروں پر تیزی سے گرتی ہوئی مارکیٹ کو سہارا ملا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ فنڈ کے اجراء تک مزید استحکام پیدا ہونے کا امکان ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی 21 جون کو جاری رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.80روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 210روپے سے بڑھ کر211.75روپے اور قیمت فروخت210.20روپے سے بڑھ کر212روپے ہوگئی، تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 213روپے اور قیمت فروخت214روپے پر بدستور برقرار رہی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/UKutAdr
0 Comments