ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ 29 جون کو طلب کیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا۔ اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں محکمہ موسمیات میں ہوگا، جس میں وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی ، اسپارکو اور موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔
دوسری جانب پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔ اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے نئے اسلامی ماہ کا اعلان کیا جائے گا۔
قبل ازیں سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے شہریوں سے بدھ 29 جون کو عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شہری چاند نظرآنے کی صورت میں قریبی کورٹ جاکر اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔
واضح رہے کہ عالمی فلکیاتی مرکز نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں 9 جولائی کو عیدالاضحیٰ کا امکان ہے۔
سینٹر کے چیئرمین محمد عودہ کے مطابق بدھ کو چاند نظر آنے کا زیادہ امکان ہے اور 30 جون کو ذوالحج کی پہلی تاریخ ہوسکتی ہے۔ یوم عرفہ 8 جولائی جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/lpceaEK
0 Comments