قومی فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ بولنگ کی اجازت ملنے کے بعد اب میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابھرتے ہوئے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا تھا کہ بولنگ ایکشن کلئیر ہونے کے بعد بہت اچھا لگ رہا ہے، بولنگ کی اجازت ملنے کے بعد اب بہت جلد دوبارہ ایکشن میں ہوں گا۔
محمد حسنین کا کہنا تھا کہ پابندی میں مشکل وقت گزارا، لیکن میں نے اسے قبول کیا اس میں ہمت کی جس کا بہت فائدہ ہوا، نئے ایکشن پر میں نے کوچز کے ساتھ بہت محنت کی ہے، اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کے ساتھ اپنی بولنگ پر مکمل فوکس کیا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا تھا کہ میں دوبارہ نہیں کھیل پاوں گا، میں نے ہمیشہ مثبت ہی سوچا تھا کہ میں ایکشن کلئیر کرکے واپس آؤں گا، اور اس میں بولنگ کوچ عمر رشید نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔
محمد حسنین نے بتایا کہ نئے بولنگ ایکشن کی وجہ سے میری اسپیڈ پر فرق نہیں پڑا، ابھی پریکٹس کررہا ہوں، میرا اولین ہدف یہی ہے کہ جلد ازجلد پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں، میرے بہت سے پسندیدہ بولرز ہیں، سب کو دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aRumMsg
0 Comments