محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ 22 جون کی شام تک جاری رہے گا۔ جب کہ کراچی میں بدھ 21 جون کو موسم گرم رہے گا، چلاس، کشمیر اور مانسہرہ میں جون کے مہینے میں باف باری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔
میٹ آفس کے مطابق اس دوران خیبرپختونخوا، گلیات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جب کہ ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔ بارش کے بعد ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج 21 جون کو بھی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
میٹ آفس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور آندھی، تیز ہواؤں کے باعث خیبر پختونحوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر شدید موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
قبل ازیں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہوئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ہوائیں چلی ہیں۔ قصور، چونیاں، شیخوپورہ، ملتان سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسے۔ رپورٹس کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی۔
ڈی آئی خان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے لے کر چلاس اور استور تک بارش ہوئی۔ چولستان ميں بھی بارشوں نے زمین کی پیاس بھجادی۔
برفباری
نئے بدلتے موسم میں جون کے مہینے میں آزاد کشمیر کے پہاڑ برف باری سے ڈھک گئے، وادی نیلم کے بلند پہاڑوں پر جون میں برفباری نے منظر حسین بنا دیا، جب کہ مانسہرہ ميں بھی پہاڑ سفيد ہوگئے۔ چلاس میں بابو سر ٹاپ اور ناگا پربت ٹاپ پر بھی برف باری سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔
بلوچستان
بلوچستان میں بارکھان میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب، دکی اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں بھی آئندہ 2 دن کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی, سندھ
کراچی میں گزشتہ روز پیر 20 جون کو تیز ہوائیں چلنے کے باعث گرمی اور حبس میں کافی حد تک کمی آگئی تھی تاہم آج بروز منگل 21 جون کو شہر کا درجہ حرارت گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ شہر میں آج شام سے بدھ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 2 روز کے دوران حیدر آباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، نواب شاہ اور دادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔
سما ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں ڈی جی میٹ آفس سردار سرفراز احمد نے بتایا کہ کل سے دو دن تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
عید الاضحی پر کراچی کا موسم کیسا ہوگا ؟ اس سوال پر سردار سرفراز نے ہمیں بتایا کہ اس دفعہ عید قرباں پر موسم بھیگا بھیگا ہوسکتا ہے ، تاہم حتمی صورت حال کچھ روز بعد واضح ہوگی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر) میں
جھنگ 98، ڈی جی خان 69، بھکر 63، لاہور (چوک ناخدا 40، واسا آفس، لکشمی چوک 26، گلشن راوی 25، تاج پورہ، فرخ آباد، سٹی 23، اپر مال، جیل روڈ 22، نشتر ٹاؤن، پانی والا تالاب 20، مغلپورہ 19، سمن آباد 18، اقبال ٹاؤن 16، جوہر ٹاؤن اور ایئرپورٹ 15)، ملتان (سٹی 36، ایئرپورٹ 17)، اوکاڑہ 30، قصور 28، خانیوال 21، مری 20، اسلام آباد( سید پور 17، بوکرہ، زیروپوائنٹ 09، گولڑہ 07)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 16، ساہیوال 15، خان پور 12، کوٹ ادو 09، نورپورتھل 08، راولپنڈی (شمس آباد 06، چکلالہ 05)، گجرات، لیہ 05، فیصل آباد، 40، فیصل آباد۔ خان 02، سیالکوٹ (ایئرپورٹ) 01خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 64، ایئرپورٹ 26)، کاکول 26، دیر (اپر 10، لوئر 09)، کالام 09، تخت بائی 07، مالم جبہ 04، کشمیر: راولا کوٹ36 , کوٹلی 12، مظفرآباد (سٹی 09، ایئرپورٹ 08)، گڑھی دوپٹہ 02 بلوچستان میں ژوب میں 20، گلگت بلتستان: گوپس، بگروٹ05،بونجی 03، گلگت، ہنزہ 02 اور اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 46 ، دادو اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zjAvkHe
0 Comments