نواب شاہ اور کندھ کوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ عملہ اور پولیس اہلکار ہی یرغمال بنالیے۔
بینظیر آباد میں بھی 3 پولنگ اسٹیشنز پر نامعلوم ملزمان انتخابی عملے سے الیکشن سامان چھین کر فرار ہوگئے۔
نواب شاہ کے سوشل سيکیورٹی پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوٸے۔
مسلح افراد نے عملے اور پولیس کو یرغمال بنالیا جس کے بعد پولنگ کا عمل معطل ہوگیا۔ اس دوران مسلح افراد نے پولنگ عملے کو تشدد کانشانہ بھی بنايا۔ بعد ازاں مسلح افراد بيلٹ پيپرز اور پولنگ کاسامان اٹھا کر لے گٸے۔
اس کے علاوہ کندھ کوٹ کی یونین کونسل ددڑ کے پولنگ اسٹیشن ٹوڑی میں بھی مسلح افراد نے فائرنگ کی اور بيلٹ باکس اور انتخابی عملےکو اٹھا کر ساتھ لےگئے۔
دوسری جانب تھرپارکر کے کھٹکری پولنگ اسٹیشن سے بھی 300 بيلٹ پيپرز چوری ہوگئے۔ پولنگ اسٹیشن کے پريزائيڈنگ آفیسر نے کہا کہ یہاں 1200 بیلٹ پیپرز رجسٹرڈ ہیں جب کہ 300چوری ہوگئے ہیں۔
سندھ کے 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں 9 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 21 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں اترے ہیں جب کہ 900 سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7KhkgzZ
0 Comments