Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سندھ میں بلدیاتی نظام کےذمہ دارشہبازشریف نہیں پی پی ہے،راناتنویر

رانا تنویر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اگر قومی اسمبلی میں واپس نہ آئے تو اس کے استعفے قبول کرلیے جائیں گے، ایم کیو ایم سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے گلہ مناسب نہیں بلدیاتی نظام پر شہباز شریف نہیں بلکہ سندھ حکومت جوابدہ ہے۔

سما کے نمائندے ٹکا ثانی خان سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نہيں چاہتے کہ اُن کے استعفے قبول ہوں، جو کہتے ہيں کہ استعفے نہيں ديئے، وہ اليکشن کميشن جائیں، اگر طلبی کے باوجود ارکان نہ آئیں تو استعفے قبول کرلیے جائيں، مستعفی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو خالی نہيں چھوڑا جا سکتا۔

رواں ماہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اتحادی ایم کیو ایم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رانا تنویر نے کہا کہ ايم کيو ايم کا وزيراعظم شہبازشريف سے گلہ درست نہيں، بلدياتی نظام وزيراعظم کی نہيں بلکہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، آئين کی خلاف وزری ہوئی ہے تو ايم کيوايم سپريم کورٹ جائے۔

معاشی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے، مسائل کی وجہ عمران خان کی غلط پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل جلد حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ حکومت نے مشکل فيصلے کرلیے ہیں، تاہم دو تين چيزوں ميں جلد بہتری آئے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/aihIAGu

Post a Comment

0 Comments