Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وزیرخزانہ کا ریسٹورنٹ اور سیلون کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا عندیہ

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مشاورت کے ساتھ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکاندار اور جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ان کی ایسوسی ایشنز سے بات کی تھی، اب ہم رئیل اسٹیٹ بروکرز،بلڈرز اورہاوسنگ سوسائٹی ڈویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا، اور یہ کام زبردستی نہیں بلکہ سب کچھ مشاورت کے ساتھ ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں صرف کوشش کرسکتا ہوں، ہم آہستہ آہستہ لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، ابھی جیولرز کو نیٹ میں لائے ہیں اوراگلے چند ماہ میں ان تمام پیشوں سے وابستہ افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لے آئیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SMDzeFU

Post a Comment

0 Comments