Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

جب چیزیں ٹھیک چل رہی ہوں تو چئیرمین بورڈ کی تبدیلی نہیں بنتی،رمیز

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین کرکٹ بورڈ کو ہٹانا آئین میں شامل ہے تو ٹھیک ہے لیکن جب چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں تو چیرمین کی تبدیلی نہیں بنتی۔

لاہورمیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ 15 بلین روپے کا بجٹ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں منظور کیا گیا ہے اور اس وقت پی سی بی کے فنڈز ٹاپ لیول پر ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ کی ہر فرنچائز کو81 کروڑ روپے ملے ہیں۔

انھوں نےبتایا کہ بجٹ کا 78 فی صد کرکٹ کے لیے خرچ کیا جائے گا اورنئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی ہے۔

رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ وائٹ بال اور ریڈ بال کے فارمیٹ کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ آفرکیا گیا اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لیے ڈی کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے جب کہ میچ فیس میں 10 ،10 فی صد اضافہ ہورہا ہے۔

انھوں نےبتایا کہ نان پلیئنگ پلیئرز کے لیے 50 سے 70 فیصد اضافہ کیا گیا ہےجب کہ کپتان کے لیے خصوصی الاؤنس بھی متعارف کروایا گیا ہے اور خواتین کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر25 تک کردی گئی ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کرکٹ فاؤنڈیشن کی منظوری دی گئی ہے جس میں ریٹائر کرکٹرز، آفیشلز، گراؤنڈ اسٹاف کی دیکھ بال ہوگی اور بورڈ آف گورنرز نے پاکستان کرکٹ فاؤنڈیشن کو آئندہ مالی سال کے لیے 10 کروڑ روپےعطیہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مستقبل کے منصوبوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئر لیگ کا اعلان جلد کرنے جارہے ہیں کیوں کہ دنیا کے بورڈز سے جونیئر لیگ کے لیے اچھا رسپانس مل رہا ہے اور جونئیر کھلاڑیوں کی لیگ سے ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

چئیرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاتھ وے سسٹم کے تحت جونیئر بچوں کو کنٹریکٹ دینا بہت بڑی کامیابی ہے اور 16 جولائی سے پاتھ وے کرکٹ کا آغاز ہوگاجب کہ اکتوبر میں جونئیر لیگ متعارف کرنے جارہے ہیں۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ جونئیرکرکٹ لیگ سے بابراعظم اور شاداب خان جیسے اسٹارزسامنے آئیں گے۔

رمیزراجہ نےبتایا کہ جب کرکٹ بورڈ میں آیا تو بہت سے چیلنج درپیش تھے، تیسرے دن نیوزی لینڈ واپس چلی گئی تھی تاہم اب انگلینڈ اورنیوزی لینڈ دونوں کھیلنے آرہی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اکتوبر 2021 میں بھارت کو ورلڈکپ میں شکست دینے کے بعد پاکستان کی کرکٹ اوپر گئی جبکہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے ملکی کرکٹ کو فائدہ پہنچا۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جب سے چیئرمین کرکٹ بورڈ بنا ہوں پاکستان کی جیت کی شرح 75 فیصد ہے اورپاکستان کرکٹ ٹیم پچھلے 8 سے 9 ماہ میں ہم دنیا کی بہترین ٹیموں میں آگئے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/iNGwzrh

Post a Comment

0 Comments