Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں 2 یا 3 جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔

گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی ہے، اور بتایا ہے کہ شہر میں مون سون کا باقاعدہ ہونے والا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا اسپیل 30 جون کو تھرپارکر سے سندھ میں داخل ہوگا، اور کراچی میں 2 یا 3 جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی سمندری ہوائيں بند ہیں ، اور شہر کا موسم آج بھی گرم رہےگا۔

محکمہ موسميات نے بتایا ہے کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب75 فیصد ریکارڈ کيا گيا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ujsf05b

Post a Comment

0 Comments