یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ مہنگی کی گئی تھیں، اور آج مسلسل دوسرے روز میں یوٹیلی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔
اس حوالے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاع فوری ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے ممطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد چنے کی دال کی قیمت بڑھ کر190 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سفید چنےکی قیمت میں بھی87 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور اضافے کے بعد سفید چنے کی قیمت 300 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح دال مسور کی قیمت میں 55 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال مسور 215 کے بجائے 270 روپے فی کلو ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں اچار، ٹشو، ماچس، ٹوتھ پیسٹ برش، دھونے والا فوم شامل ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Hueoa87
0 Comments