وزیراعظم شہبازشریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈائریکٹرخارجہ امورکمیشن سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دورہ بیجنگ میں ڈائریکٹر یانگ سےاہم ملاقات ہوئی، ڈائریکٹریانگ نےدونوں ملکوں کےعوام کوقریب لانےمیں اہم کرداراداکیا، پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کےکردارکی معترف ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے اور ہرآزمائش میں ساتھ کھڑا رہا، ہم نے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں چینی شہریوں پردہشتگردحملےکی شدیدمذمت کرتےہیں، چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، اور کراچی حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے یانگ جی چی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YhpalxC
0 Comments