Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوا اور دوران ٹریڈنگ 1 روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

جمعہ کو ڈالرکی قدر میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھا گیا۔انٹربینک میں دن سوا 12 بجے ڈالر ایک روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸر میں 75 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی کا منفی اثر پڑا ہے۔

جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 دن میں 4.70 روپے کی تاریخی کمی دیکھی گٸی تھی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کے اعلان نے جمعرات کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے پر انتہائی مثبت اثر ڈالا۔

ملکی تاریخ میں ایک روز کے دوران روپے کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ 28 جون 2019 کو انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کی قدر 4 روپے بڑھی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں واضح کمی دیکھی گئی ، جمعرات کو امریکی ڈالر 212 روپے سے کم ہوکر 209 روپے پر آگیا، اس طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی بینکوں کی جانب سے منظور کئے گئے قرض کی پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقلی اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض جاری کئے جانے کے بعد روپے کی قدر میں مزید نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xjrMSnQ

Post a Comment

0 Comments