لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب امیدواروں کے نوٹی فکیشن کے اجرا کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن کے اجرا سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کا پس منظر
الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ دینے پرتحریک انصاف کی درخواست پر 25 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کردیا تھا۔
ڈی نوٹی فائی کئے گئے ارکان میں مخصوص نشستوں پر منتخب 5 ارکان بھی شامل تھے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا تھا کہ مخصوص نشستوں پر نئے ارکان کا نوٹی فکیشن ضمنی انتخاب کے بعد جاری کیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ق) اورتحریک انصاف کی جانب سےالیکشن کمیشن کے فیصلےکے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 227 کی شق 6 کے تحت الیکشن کمیشن ضمنی انتخانات سے قبل 5 مخصوصی نشستوں پر نوٹی فکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔ عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر ارکان کے نوٹی فکیشن جاری کرنے سے انکار نہیں کیا لیکن یہ نوٹی فکیشن ضمنی انتخاب کے بعد جاری کئے جائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1DykG9g
0 Comments