سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے، قوم دیکھ لے نوازشریف اور آصف زرداری ایک ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ارکان کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے، اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا، ڈالر 250 کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا ہے، ان کی جیت بھی انکی ہار ہے، 2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے، قوم دیکھ لے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں اور فضل الرحمن خانہ جنگی کے بیان دے رہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ugUdIcL
0 Comments