Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

گال ٹیسٹ: پاکستان کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

گال ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگ میں پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 119 رنز پر گری جب فواد عالم 69 گیندوں پر 24 رنز بناکر رامش مینڈس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا، پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر آوٹ ہوگئے، جس کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے اننگ کو آگے بڑھایا، دسویں اوور میں 35 رنز کے ٹوٹل پر کپتان بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 65 رنز پر گری جب امام الحق 32 رنز بناکر دھنن جایا ڈی سلوا کی گیند پر آوٹ ہوگئے، محمد رضوان کو رمیش مینڈس نے ایل بی ڈبلیو کیا، انہوں نے 35 گیندوں پر 24 رنز بنائے، اس وقت کریز پر سلمان علی آغا اور محمد نواز موجود ہیں۔

اس سے قبل گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز پر آؤٹ ہو گیا، دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو نروشان ڈک ولا 42 اور دونتھ ویلا لگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈک ولا کو 51 اور پھر ویلا لگے کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، رمیش مینڈس نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ پراباتھ جے سوریا وکٹ 8 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے دو اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، دنیش چندیمل 137 گیندوں میں 80 رنز بنا کر میزبان ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/n9sAumV

Post a Comment

0 Comments