Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کراچی ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے 6 نوجوان ڈوب گئے

کراچی کے معروف تفریحی مقام ہاکس بے پر 24 گھنٹوں کے دوران 6 نوجوان سمندر میں ڈوب چکے ہیں۔

کراچی مصروف و معروف تفریحی مقام ہاکس بے پر پکنک منانے والوں کو سمندر نگلنے لگا ہے، اور صرف 24 گھنٹوں کے دوران ہاکس بے کے ساحل سمندر پر نہاتے ہوئے 6 نوجوان ڈوب چکے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز پکنک پر آئے دو نوجوان ڈوب گئے تھے، جن کی لاشیں آج نکال لی گئی ہیں۔ جب کہ آج ڈوبنے والوں میں سے 1 نوجوان کی لاش ملی ہے اور 3 کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ہاکس بے کے ٹرٹل بیچ پر ڈوبنے والے لڑکے اپنے استاد کے ساتھ پکنک منانے آئے تھے، اور نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

ریسکیو کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 15 سالہ معمون اور 16 سالہ محسن کے نام سے ہوئی ہے جو نارتھ کراچی کے رہائشی ہیں، ريسکيو ٹيموں نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر سول اسپتال منتقل کردی ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ آپ ڈوبنے والے 4 نوجوانوں میں سے ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے، جس کی شناخت 25 سالہ نہال کے نام سے ہوئی ہے۔ تین کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب اتنے بڑے حادثات کے باوجود ہاکس بے پر پکنک منانے جانے والوں کا رش لگا ہوا ہے اور ماڑی پور روڈ سے ہاکس بے روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے بسوں کو واپس کرنا شروع کردیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/G4T5IRF

Post a Comment

0 Comments