انٹر بینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح 233 روپے پر جا پہنچا۔
منگل کو ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 12 پیسے مہنگا ہوگیا اور 233 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
مسلسل 8 دن میں ڈالر 23 روپے سے زائد مہنگا ہوگیا ہے اور ڈالر نے 8 دن میں مہنگا ہونے کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 235 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو شدید دباؤ کا سامنا ہے جس کے باعث انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی اونچی اڑان برقرار ہے۔
اس کےعلاوہ ملک میں 3 ماہ میں ڈالر کی قدرمیں 30 فیصد اضافے کا بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/NDRCrSO
0 Comments