عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آوٹ آیا، 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزور رہ گئے ہیں، امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں۔
سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ ملک معاشی طور پر جام ہوگیا ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل فکسڈ ٹیکس نہیں دے سکتے، اور حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، عوام سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو خوب سمجھتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا تھا اور اب وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں، مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور کالعدم ٹی ٹی پی کا فاٹا مرجر پر ایک ہی مؤقف ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1kTvQ9K
0 Comments