Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حب ڈیم کے بند ٹوٹنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، واپڈا

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( واپڈا) نے حب ڈیم ( Hub River ) کے بند کمزور ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب ڈیم مکمل محفوظ ہے۔

واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ حب ڈیم مکمل محفوظ ہے، جہاں اضافی پانی محفوظ طریقے سے خارج کیا جا رہا ہے۔

عامر مغل کا کہنا تھا کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 339 فٹ ہے۔ تاہم 17 جولائی 2022 سے ڈیم میں پانی اپنی انتہائی سطح پر موجود رہا۔

واپڈا کے مطابق بارشوں کی وجہ سے ڈیم میں آنے والا اضافی پانی اسپل ویز کے ذریعے زیریں جانب خارج کیا جا رہا ہے، حب ڈیم 1981 میں بنا، اب تک ڈیم 9 مرتبہ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔

جی ایم پراجیکٹس ساؤتھ واپڈا نے بتایا ڈیم 2020 میں بھی مکمل بھر گیا تھا، اضافی پانی محفوظ طریقے سے خارج کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کراچی اور بلوچستان کے علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح مکمل بھر جانے کے نمبر 339 فٹ سے بھی ساڑھے 3 فٹ بلند ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیر کی رات حب ڈیم میں سطح آب 342 سے 343 فٹ کے درمیان تھی، یہی وجہ ہے کہ اسپل ویز سے پانی کافی تیزی سے خارج ہو رہا ہے اور ندی میں سیلابی صورت حال ہے، اسپل ویز سے پانی کے اخراج کے باعث حب ندی کے اطراف کی آبادیوں سے لوگوں کا انخلا کرنا پڑا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YLOEFWo

Post a Comment

0 Comments