Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن چیلنج کردیا

پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ دیگر کے ہمراہ ہفتہ 30 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ پہنچے۔ اس موقع پر ن لیگ کی جانب سے نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتا ہے، اسپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے، عدالت سے یہ بھی استدعا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9khFspb

Post a Comment

0 Comments