Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کراچی میں صبح سویرے سے بارش کا سلسلہ جاری، موسم سہانا

کراچی میں کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، جہاں مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش نے موسم سہانا بنا دیا۔

گلشن معمار، پی ای سی ایچ ایس، شارع فیصل، بہادرآباد، محمد علی سوسائٹی، ملیر، کارساز، ائیرپورٹ، یونیورسٹی روڈ کے اطراف میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ معتدل بارش کا سلسلہ ایک گھنٹے یا زائد جاری رہ سکتا ہے۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی اور کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں۔

بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ کراچی میں چوبیس یا پچیس جولائی کی رات تیز بارش ہوسکتی ہے۔ 24 سے 25 جولائی کو عمر کوٹ سے کراچی تک بارش کا تیز اسپیل متوقع ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل 7 گھنٹے کی بارش سے 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جب کہ تاج پورہ کے علاقے میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں مون سون کے تگڑے اسپیل سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/y9mLzxd

Post a Comment

0 Comments