Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

گال ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز برابر

** گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریزایک ایک سے برابر کردی۔ دھننجایاڈی سلوا کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور پرابتھ جیاسوریا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔**

گال ٹیسٹ کے آخری دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو جیت کے لئے مزید 419 رنز جب کہ سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار تھیں۔

پاکستان نے 508 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو آخری روز اوپنر امام الحق 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 37 رنز اسکور کئے۔

فواد عالم ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان صرف 4 رنز اسکور کرسکے۔ لنچ پر کپتان بابراعظم 76 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

لنچ کے بعد بابر اعظم 81، محمد نواز 12، یاسر شاہ 27 اور حسن علی 11 رنز بناسکے۔ نسیم شاہ 18 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جیاسوریا نے5 اوررمیش مینڈس نے 4 وکٹ حاصل کیے۔

لنچ کے بعد پاکستان کو دو سیشنز میں 320 رنز درکار تھے جبکہ سری لنکا کو 5 وکٹ چاہیئے تھیں۔

اس سےقبل سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کردی۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکورکئے تھے۔ پاکستان کی ٹیم 231 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wBLiRP8

Post a Comment

0 Comments