Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ڈالرکےمقابلےمیں روپے کی قدر مزید زوال کا شکار

بدھ کو روپے کی قدر مزید زوال کاشکار نظر آئی اور ڈالر نے روپے کا بھرکس نکال دیا۔

بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر پہلی بار 237 روپے پر جا پہنچا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر دوران ٹریڈنگ 4 روپے 07 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 9 دن سے مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔

9 دن میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 28 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

مقامی کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ 9 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی صورت حال اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کےباوجود معاملات میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز کے آس پاس ہیں ، جو ملک کی صرف چند ماہ کی ضروریات ہی پوری کرسکتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dbyQNH4

Post a Comment

0 Comments