سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، نہ یہ عوام میں جانے کے قابل رہے، اور نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشہ بن چکی ہے، بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے، ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہوگئی ہیں، اب خلق خدا فیصلہ کرے گی۔
سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وفاقی وزراء کو واپس بلائے گا، جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) والوں نے بھی بستر باندھ لیا ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں، قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں، قوم اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ سن لے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ابھی تک اسٹیٹ بینک کا گورنر نہیں لگا سکی، آئی ایم ایف نے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا، 30 لگثری اشیاء پر پابندی ختم کردی گئی ہے، ڈالر 250 کا، بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔ 6ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال اور6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/C89RNg3
0 Comments