Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آگے آئیں، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی کسی بات کا اعتبارنہیں کرنا چاہیے، اس نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہ ہی ان کے آگے آئیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخابی عمل سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا، چودھری شجاعت کے خط کے بعد ووٹ 186 سے 176 پر آگئے، حمزہ شہباز کے ووٹ 179 تھے وہ اکثریت میں آئے اور کامیاب ہوئے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پروپیگنڈہ کرنےمیں ماسٹر ہے، عمران خان الیکشن جیت کر بھی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتا ہے، جب عدالت ان کے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو یہ عدالتوں اور اداروں کو گالیاں دیتا ہے، ہر کوئی سوال کر رہا ہے کہ اس فتنے کو کیوں اسپورٹ کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہ ہی ان کے آگے آئیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ ٹولہ ہروقت جھوٹ بولتا ہے، جھوٹا بیانیہ کھڑا کرتا ہے اور قوم کو مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہا ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ سے لے کر نیچے تک سب نے دہائی دی کہ ارکان کو کروڑوں روپوں کی آفر ہورہی ہے، لیکن کل کسی ایک ووٹ پر بھی نہیں کہا گیا کہ فلاں کو پیسے دیئے گئے یا دھونس سے بدلا گیا یا پولیس نے کسی کو روکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ عدالتوں کے خلاف بولتے ہیں، الیکشن کمیشن پر تہمت اور الزامات لگاتے ہیں، کل بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہنگامہ کیا گیا، دیواریں پھیلانگی گئیں، عمران خان نوجوان کو گمراہ اور قوم کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی کسی بات کا اعتبارنہیں کرناچاہیے، قوم جتنی جلدی اس ٹولے کا قلع قمعہ کرنے کا فیصلہ کر لے گی ملک کی بہتری اسی میں ہے۔

وزیرداخلہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں دے رہا، یہ فیصلہ فی الفور کیا جائے، اور چیف جسٹس پاکستان سے بھی استدعا ہے کہ ہمارے کیسز فل بینچز سنیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/G98aoqe

Post a Comment

0 Comments