Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے بل پر مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، ترجمان بلوچستان حکومت

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے زور پر کوئی مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے زور پر کوئی مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، افغانستان کی مثال آپ کے سامنے ہے، بات چیت کے ذریعے ہی ہر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ ، وزیراعظم اور صدر مملکت بھی اپنے عہدوں پر فائز ہیں تو صرف اور صرف عوام کی ترقی اور تحفظ کے لئے ہیں، زیارت میں کرنل لئیق اور ان کے کزن کو بے دردی سے قتل کیا گیا، اس کے بعد کچھ لوگوں کا دھرنا شروع ہوا، ان کا کہنا تھا کہ وہاں آپریشن کی آڑ میں جبری لاپتہ افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ مبینہ لاپتہ شخص ظہیر انجینیئر کتنے سال بعد واپس آتا ہے اور وہ بتاتا ہے کہ وہ ایران کی جیل میں قید تھا اور یہاں ماما قدیر جیسے لوگ ریاست اور اس کے ان اداروں پر الزام تراشی کررہے ہیں، جن کی وجہ سے ہم رات سکون کی نیند سوتے ہیں۔

فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ انجنیئر ظہیر تو واپس آگئے، بہت بے دردی سے کرنل لئیق اور ان کے کزن کو قتل کیا جاتا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہیں، اس میں ایک اہلکار شہید بھی ہوگیا، ہم لاپتہ افراد کی تو بات کرتے ہیں لیکن ہم ان شہدا کی بات کب کریں گے؟ ، کیا ان کے گھر والے یا ماں باپ نہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ چند لوگ بیرونی سازشوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ ان سازشوں کو سمجھیں، سازشوں کا آلہ کار بننے سے ان کی اپنی سرزمین کا نقصان ہورہا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/U3lBNS1

Post a Comment

0 Comments