Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

مارشل لا کے حالات بنا دیئے گئے ہیں، یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما یاسمین راشد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی ہی حکومت بنے گی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، پندرہ اور سولہ سیٹیں ہم نے لیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت مضبوط نہ ہو تو وہ غلط طریقے سے چپکنے کی کوشس نہ کرتے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نا اندیشی کے باعث مارشل لا کی طرح کے حالات بنا دیئے گئے، مسلم لیگ عوام میں کتنی مقبول ہے، یہ ضمنی انتخاب سے ان کو اندازہ ہوگیا ہے، رانا صاحب آپ کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ رانا صاحب باہر نکلیں آپ کو پتا چلے گا کہ عوام کس پارٹی کو ووٹ دینا چاہتی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/29JBG8q

Post a Comment

0 Comments