میکسیکو کی سابق ملکہ حٗسن “حسن” کو ہسپانوی ریسٹورنٹ سے17 لاکھ ڈالر مالیت کی شراب چرانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روائٹرز کے مطابق سابق مس ورلڈ کو 17 لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کی شراب کی چوری کے الزام میں تلاش کیا جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق نو ماہ کی طویل تلاش اور تحقیقات کے بعد ملکہ حسن اور ان کے دوست کو کروشیا سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق شراب کی چوری کا یہ واقعہ گزشتہ سال 27 اکتوبر کو ہسپانوی شہر کیسیریس کے معروف آٹریو ہوٹل میں پیش آیا تھا۔
چوری کرنے کے فوی بعد جوڑا با آسانی ملک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اور کئی ماہ تک یورپ کے مختلف ملکوں میں چھپتا اور گھومتا رہا، تاہم کروشیا پہنچتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس جوڑے نے شراب کی 45 بوتلیں چرائیں، جن میں چند انتہائی قیمتی قسم کی شراب کی تھیں۔ ان میں سے ایک بوتل کی قیمت تقریباً تین لاکھ پندرہ ہزار ڈالر تھی۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں نے نہایت ماہرانہ انداز میں ہوٹل سے چوری کا منصوبہ بنایا تھا اور اس کے لیے انہوں نے کئی ماہ تک ریسٹورنٹس کا سروے کیا۔
اس جوڑے کو پکڑنے کے لیے پولیس نے نیدرلینڈ، کروشیا اور رومانیہ کے انٹرپول کے ساتھ بھی مل کر کام کیا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان ملزمان کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ تاہم کچھ ویب سائٹس پر خاتون کو حسن کے نام سے مخاطب کیا گیا تھا۔ سرکاری سطح پر خاتون کے نام کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/TbYwEBx
0 Comments