Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پنجاب کابینہ: عمران خان اور پرویز الہیٰ ناموں پر مشاورت کرینگے

پنجاب کی نئی کابینہ کیلئے ناموں پر سابق وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan ) اور نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی ( Pervaiz Elahi ) آج بروز اتوار 31 جولائی کو مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اہم فیصلے کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی والے وزراء بھی نئی کابینہ میں شامل ہونگے۔

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو دوبارہ وزیر قانون پنجاب بنانے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا، جب کہ یاسمین راشد کو ہی وزیر صحت ( Yaseem Rashid ) بنایا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹر مراد راس کو اسکولز اور ہائی ایجوکیشن کا وزیر بنایا جائے گا۔ میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، میاں اسلم اقبال بھی کابینہ میں شامل ہونگے، جب کہ محسن لغاری، ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان کو صوبائی کابینہ ( Punjab Assembly ) کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کابینہ میں شمولیت کیلئے صمصام علی بخاری، سردار آصف نکئی، حسین جہانیاں گردیزی کو بھی صوبائی وزیر بنانے پر غور کیا گیا، جب کہ مزید ناموں پر مشاورت آج ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بھی آج لاہور دورے کا امکان ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0kCYvgG

Post a Comment

0 Comments