Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کرونا :محرم الحرام میں طویل دورانیہ کی مجالس سے گریز کی ہدایت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق مجالس کھلی اور ہوا دار جگہوں پر منعقد کی جائیں، جب کہ اس دوران ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔ مجالس کیلئے داخلی راستوں پر ماسک، سینی ٹائزر اور ہاتھ دھونے کا ہر ممکن انتظام یقینی بنایا جائے گا۔

مجالس میں ذاکرین اور شرکاء کا ویکسین شدہ ہونا لازم ہے۔ مجالس کے مقام پر گنجائش سے زیادہ شرکاء کو اجازت ہرگز نہیں دی جائے، گھروں اور تنگ جگہوں پر مجالس سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ جاری ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویڈیو لنک سے مجالس کی ترغیب دی جائے۔

رضا کار اسکاؤٹس کے ذریعے ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے، جب کہ کرونا ایس او پیز نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں۔ نذر و نیاز کا اہتمام بھی کھلی اور ہوا دار جگہوں پر کریں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایسی جگہوں پر جہاں ایس او پیز پر عمل ممکن نہ ہو مجالس کی حوصلہ شکنی کی جائے، مجالس کی شرکاء کی تعداد مناسب حد میں رکھی جائے، طویل دورانیہ کے مجالس سے اجتناب برتا جائے۔

سینٹر کی جاری ہدایت میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مجالس سے پہلے اور بعد فرش کو کلورین سے دھویا جائے، بزرگ، بچوں اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔

مجالس میں کھانے کے اہتمام سے متعلق ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کھانا ڈسپوزایبل ترجیحاً پہلے سے پیک ڈبوں میں کیا جائے، کھانا تقسیم کرنے کی جگہ پر بھیڑ نہ لگائی جائے اور ہرگز ہرگز ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب برتا جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 30 جولائی کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اس صورت میں یوم عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZwsTjLv

Post a Comment

0 Comments