Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے،محمدزبیر

سابق گورنر سندھ اور ن لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال بار بار کریں گے، اور الیکشن کمیشن سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن) کے رہنما محمد زبیر نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے، پی ٹی آئی کیخلاف ان کے اپنے ہی رکن اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کی حیققت بتائی تھی، ہر ایک دو روز بعد پی ٹی آئی کی کرپشن کی نئی داستان سامنے آتی ہیں۔ پی ٹی آئی فیصلہ رکوانے کیلئے حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ غلط ہے تو کیس دائر کردیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف درج مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، پھر بھی مسلم لیگ ن کے لوگ عدالتوں میں پیش ہوئے، نواز شریف نے اپنے اثاثوں کا پورا حساب دیا، شہباز شریف کیخلاف ڈیلی میل کے آرٹیکل پر کہا گیا کہ کیس کیوں نہیں کرتے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے، عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال بار بار کریں گے، عمران خان کو جواب دینا ہوگا، اگر وہ اتنے صادق اور امین ہیں تو اپنے اثاثوں کا حساب دیں، ہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتی ہیں، یہ لوگ کس منہ سے ای سی پی پر تنقید کرتے ہیں؟، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے ہی لگایا تھا، انہوں نے ای سی پی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔ الیکشن کمیشن خود مختار ہے،حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت بے اختیار نہیں، حکومت میں ہیں تو اختیار بھی ہمارا ہے، حکومت میں 22 کروڑ عوام کو ڈیلیور کرنے کیلئے آئے ہیں، جو ہماری ذمہ داری ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dICmv5A

Post a Comment

0 Comments