Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

اداروں پر تنقید کرنے والوں کی حمایت کیسے کرسکتا ہوں، شجاعت حسین

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں ہوسکتا، اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں ہوسکتا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک تعلق رہا ہے، اور میں کیسے اداروں پر تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں، ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ ملک اس وقت جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں تمام سیاسی قیادت اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھے، اور ملک کو مزید بحرانوں کا شکار ہونے سے روکا جائے، ورنہ عوام اور ادارے اور ملک مزید نظریوں میں تقسیم ہوگا اور ملک مفاد پرستوں کے ہتھے چڑھ جائے گا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاست دان اپنی سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں، سب کچھ بھول کر صرف اور صرف ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے محاذ آرائی والی سیاست کو ترک کردیں۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے، اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے لیے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/erjqmR3

Post a Comment

0 Comments