مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
۔ضلع کچہری نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں کیپٹن ر صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکے مقدمے پر سماعت کی، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کیپٹن صفدر کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا کہ کیپٹن صفدر کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
رپورٹ ملنے پرعدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، اور کیپٹن (ر) صفدر کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا۔
کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج رکھا ہے، پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان ضلع کچہری لاہور کی عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیپٹن (ر) صفدر کی اہلیہ مریم نواز بھی کرونا کا شکار ہوگئی تھیں۔
مریم نواز نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے ‘‘کرونا پازیٹو’’ لکھ کر بتایا کہ وہ ایک بار پھر کرونا کا شکار ہوگئی ہیں۔
مریم نواز نے پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے مختلف شہروں میں جلسے کئے، اور 15 جولائی کی رات انہوں نے اپنا آخری جلسہ ملتان میں کیا تھا۔ جس کے بعد ان کی کرونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/UHb5zY3
0 Comments