Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پی ڈی ایم نے پاکستان کی آئینی بنیادیں ہلا دی ہیں، فواد

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے بائیکاٹ نے پاکستان کی آئینی بنیادوں کو ہلا دیا ہے، پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے، ن لیگ میں ذرا جمہوریت ہوتی تو پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ استعفیٰ دے دیتے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی اسپیکر خرید کر عدالتوں کو بلیک میل کرنے سے آپ کیسے حکومت میں رہ سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی، اب انفرادیت کا دور ہے ہر شخص خود فیصلہ کرتا ہے، 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

پی ڈی ایم کے بائیکاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد حسین کا کہنا تھا کہ کل نئی اصطلاح سنی کہ سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت پاکستان کی سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں کررہی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ عوام کے فیصلے کو قبول نہیں کرتے تو بحران آتے ہیں، سپریم کورٹ کے اوپر سیاست کا بوجھ نہ ڈالیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mAQcoY1

Post a Comment

0 Comments