Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 8،8 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے، اور کہا ہے کہ جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کروں گا۔

وزیراعلی پرویز الہیٰ نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفرگڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سےجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8 لاکھ روپے مالی امداد دیئے جائیں گے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ سیلاب سے گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی جلد تعمیرو مرمت اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کووبائی امراض سےبچاؤکی ویکسین بھی لگائی جائے۔

پرویزالٰہی نے ہدایت جاری کی کہ سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیاجائے،
کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، آر پی او اور ڈی پی اوز متاثرین کی دادرسی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، ریلیف کی تمام سرگرمیوں کی باقاعدگی سےرپورٹ پیش کی جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8vcCZ2J

Post a Comment

0 Comments