پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ممکنہ طور پر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
سماء کے رپورٹرقادرخواجہ نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کوٹیم کے میڈیکل پینل نے آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
ٹیم منیجمنٹ اورڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کی ایم آر آئی رپورٹ کا جائزہ لیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ نےبتایا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی ٹانگ کی ایم آرآئی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی ہے اوران کے گھٹنے میں سوزش نظر آرہی ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا میں ہی قیام کریں گے جہاں ان کا ری ہیب کیا جائے گا اور میڈیکل پینل ان کا علاج کرے گا۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شاہین شاہ کی جگہ نعمان علی کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں جگہ ملے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YX1KHsT
0 Comments