وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سیاسی شکست کو فتح میں بدلنے کے لئے سپریم کورٹ کو ملوث کرتا ہے، پہلے اداروں پہ حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت میں بھی انتشار کی سیاست کر رہا تھا اب اپوزیشن میں ہے تو بھی سیاسی انتشار پیدا کر رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اس سے پہلے بھی سازشی دھرنوں کی سیاست کا مؤجد تھا، کروڑوں ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ آخر مفت میں تو نہیں ملتی، سوشل میڈیا کے ذریعے 2016 امریکی صدارتی الیکشن ہائی جیک ہوا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جب بھی سیاست میں مات کھاتا ہے تو سپریم کورٹ کو اپنی سیاسی شکست کو فتح میں بدلنے کے لئے سیاسی تنازعات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی پانامہ سے لے کر پنجاب کی وزارت اعلی تک یہی کھیل کھیل رہا ہے، پہلے اداروں پہ حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک جن مخدوش معاشی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے ان سے نمٹنے کے لئے گرینڈ نیشنل ریکوری کی ضرورت ہے جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران نیازی ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعہ گرینڈ نیشنل انارکی پیدا کر رہا ہے۔ یہ وقت جاگتے رہنے کا اور ملک کو انتشار میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنانے کا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YovhzTJ
0 Comments