Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ڈالر کی اونچی اڑان نہ رک سکی

جمعہ کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان نہ رک سکی اور روپے کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔

کراچی میں انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی 240 روپے 43 پیسے پر ٹریڈ دیکھی گئی۔

جمعرات کوٹریڈنگ کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر239 روپے94پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر243 روپےکی بلند ترین سطح پرجا پہنچا تھا تاہم دن کے اختتام پر 245 روپے کا ہوگیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی صورت حال اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کےباوجود معاملات میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز کے آس پاس ہیں ، جو ملک کی صرف چند ماہ کی ضروریات ہی پوری کرسکتے ہیں۔

ڈالرپرمفتاح اسماعیل کا بیان

بدھ کواسلام آباد میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےمیڈیا سےغیررسمی گفتگو میں بتایا تھا کہ روپے کے مقابلے ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے،جب راتوں کو سیاسی صورتحال تبدیل ہو تو دن میں مارکیٹ ایسے ہی اثر دکھاتی ہے۔

انھوں نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی ایک وجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بھی قراردیا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اس وقت تاریخ کا دوسرا بلند ترین ہے تاہم امپورٹس کی حوصلہ شکنی سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہترکرنے کی امید بھی ظاہر کی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں بھی 178 روپے کا ڈالر درست قیمت نہیں تھی، اگر تحریک انصاف ڈالر کی قیمت ٹھیک رکھتی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی نہ بڑھتا۔

وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ جے پی مورگن نے پاکستانی بانڈ میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے،جے پی مورگن کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی راہیں کھلیں گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/k2oCBWm

Post a Comment

0 Comments