صدر انجمن تاجران پنجاب نعیم میر نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نےمعاشی عدم استحکام کی بنیادرکھ دی، کسی ایک فرد یا جماعت کے پریشر میں آکر فیصلے ہوں گے تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران آل پنجاب ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام نےمعاشی عدم استحکام کی بنیاد رکھ دی ہے۔
نعیم میر کا کہنا تھا کہ ڈالر، مہنگائی، اسٹاک مارکیٹ، صنعت و تجارت سب کچھ کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے، کسی ایک فرد یا جماعت کے پریشر میں آکر فیصلے ہوں گے تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔
صدر میں انجمن تاجران نے کہا کہ یہ کون سی ریاست ہے جہاں کوئی بھی جتھہ اکٹھا کرے اور اداروں کو گالیاں نکالے اور ادارے پریشر میں آجائیں، اس غیر یقینی صورتحال میں تمام اہل اختیار اپنا کردار ادا کریں، عمران خان کی پکڑ ہونی چاہیے جو اداروں کو دباؤ میں لاکر من مانے فیصلے کرواناچاہتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/m5bVazF
0 Comments