Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ڈالر کی قدر میں مسلسل 10ویں روز اضافہ

ڈالر کی قدر میں مسلسل دسویں روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔

29 اگست کو ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 222 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 232 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 10روز میں 8 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

جمعہ کواوپن مارکیٹ میں ڈالر 230 روپے سے تجاوز کرگیا تھا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔

کرنسی ڈیلرز اور درآمد کنندگان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈالرکی اسمگلنگ ہورہی ہے اور ڈالر کی قیمت کو اوپر لے جانے کیلئے مافیا ایک بار پھرسرگرم ہوگیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2jViWGn

Post a Comment

0 Comments