مظفرگڑھ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 14 بچے زخمی ہوگئے۔
گارڈن روڈ پر واقع نجی سکول کی چھت گرنے سے 14 بچے چھت تلے دب گئے جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی اور بچوں کو نکال کر طبی امداد دی۔
ریسکیو سروس کے مطابق 12 بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو بچوں کو موقع پر مرہم پٹی کی گئی۔
حادثے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی حنان قمر موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا، اسکول میں پرائمری جماعت تک 60 سے زائد بچے زیر تعلیم تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/UEGFZ6Q
0 Comments