Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ڈالر مزید تگڑا، 230 روپے کا ہوگیا

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

جمعرات کو بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسی کا لین دین شروع ہوا تو ڈالر 218 روپے 38 پیسے پر تھا لیکن ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران ہی اس کی قدر ایک روپیہ 11 پیسے اضافے سے 219 روپے 49 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 230 روپے ہوگئی ہے۔

3 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

فاریکس ایکسچینج ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ درآمدات کنندگان اور بینک اوپن مارکیٹ سے ڈالرز کی خردیاری کررہے ہیں جب کہ اس صورت حال میں سٹے باز عناصر بھی سرگرم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 29 اگست کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض قسط کی منظوری کا امکان ہے ، جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/F4Savqj

Post a Comment

0 Comments