Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

بھارت سے بہہ کر آنیوالی بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق

بھارت کی طرف سے ظفروال میں نالہ ڈیک میں سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن (Anti Tank Mine ) پر پاؤں لگنے سے مائن پھٹ گئی، حادثے میں چار بچے جاں بحق، جب کہ 2 شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ نالہ ڈیک کے مقام سکروڑ پر پیش آیا، ظفروال کے مقام نالہ ڈیک کے گاؤں سکروڑ میں بچے سیلابی پانی کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک پانی میں موجود اینٹی ٹینک مائن پر بچے کا پاؤں لگا اور وہ پھٹ گئی۔

حادثے میں چار بچے موقع پر جاں بحق، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

جاں بحق بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی اور زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو نارووال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ بچوں کا تعلق سرحدی گاؤں سکروڑ سے ہے۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 نے جائے وقوع سے اہم شواہد جمع کرلیے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ftREh0L

Post a Comment

0 Comments