Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 85 میگاواٹ ہو گیا

ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 415 میگا واٹ جب کہ طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 85 میگاواٹ ہو گیا ہے، اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 415 میگا واٹ جب کہ طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 7 ہزار 9 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 8 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 300 میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار اور سولر پلانٹس 152 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بگاس پاور پلانٹس سے بجلی کی پيداوار 77 ميگاواٹ ہے، اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 978 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

بجلی کی طلب و رسد میں غیر معمولی فرق کے باعث مختلف اضلاع میں 6 سے 8 گھنٹے کی یومیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جب کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pcM8JLW

Post a Comment

0 Comments